ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا وسیع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
Web Desk
7 November 2026
امریکی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات اور کانگریس میں سماعتوں کا باقاعدہ جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس (Axios) کی رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹس سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) میں ٹرمپ انتظامیہ کے اخراجات، بدعنوانی اور انتظامی بدنظمی کے الزامات کی تفتش کریں گے۔ دونوں ایوانوں کے ڈیموکریٹ ارکان کے درمیان اس حوالے سے رابطے اور حکمتِ عملی پر مشاورت تیز ہو چکی ہے، جبکہ ایران جنگ کو ان کی ابتدائی تحقیقات کا بنیادی اور مرکزی موضوع بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی رواں سال جنوری میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegsetھ) کو جواب دہی کے لیے طلب کر سکتی ہے۔ علاوہ ازیں ڈیموکریٹ ارکان نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق اہم ترین ‘وار پاورز قرارداد’ (War Powers Resolution) پر کانگریس میں فوری ووٹنگ کرانے کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کی ایران کو امداد فراہمی کرنیوالی کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
7 November 2026
امریکا نے میکسیکو کو بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری دیدی
7 November 2026
عراق کا امریکی فوج کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف حملوں کیلئے دینے سے انکار
7 November 2026
نو منتخب امریکی مسلم سینیٹر نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
7 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے
7 November 2026
روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی
7 November 2026
پوپ لیو 12 روزہ دورے پر یوراگوئے پہنچ گئے
7 November 2026
روسی وفد کی امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ سے ملاقات خوش آئند ہے، کریملن
7 November 2026