LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا،امریکی وزیردفاع کا اشتعال انگیزدعویٰ

Web Desk

8 April 2026

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف  جنرل ڈین کین نے میڈیا سے گفتگو میں ایران کے خلاف آپریشن ’ایپک فیوری‘ کو کامیاب اور تاریخی قرار دیتے ہوئے اشتعال انگیز دعویٰ کیاکہ اس کارروائی کے نتیجے میں ایران کو جنگ بندی کے لیے گڑگڑانا پڑا۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کردی ہے  اور امریکا نے ایک فیصلہ کن آپریشن کے ذریعے ایران کو شکست دی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ امریکا نے اپنی فوجی طاقت کا صرف 10 فیصد استعمال کیا اور ایران کی اسلحہ ساز فیکٹریوں، فضائیہ اور نیوی کو مٹی میں ملادیا۔ایران کے سیکڑوں میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کیے گئے جبکہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق ایران کی دفاعی، عسکری اور انٹیلیجنس قیادت کو بھی ختم کردیا گیا۔

امریکی وزیر جنگ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں اور ایران مزید امریکی حملوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب امن کا حقیقی موقع موجود ہے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جس کی نگرانی امریکی بحریہ کرے گی۔

ہیگسیتھ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے ایک بھی میزائل فائر کیا تو امریکی طیارے دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر امریکی صدور صرف باتیں کرتے رہے جبکہ ٹرمپ نے عملی اقدامات کیے، اور ایران نے ایک سخت سبق سیکھ لیا ہے کہ امریکا سے ٹکر لینے کا کیا انجام ہوتا ہے۔