LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو

15نکاتی امن منصوبے پر ایرانی جواب کے منتظرہیں، جنگ طویل نہیں ہوگی، امریکی وزیرخارجہ

Web Desk

27 March 2026

 

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا زمینی فوجی دستے بھیجے بغیر ایران جنگ کے اہداف حاصل کر سکتاہے۔  امریکاکے 15 نکاتی امن منصوبے پر ایران کے جواب کامنتظرہے۔

جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں زمینی فوج اتارنے پر غور کر رہا ہے تو روبیو نے کہا کہ وہ فوجی حکمتِ عملی پر بات نہیں کریں گے۔ تاہم یہ واضح ہے کہ امریکااپنے اہداف زمینی فوج بھیجے بغیربھی حاصل کرسکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے مقاصد واضح ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم بہت جلد اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے۔ایران میں امریکی کارروائی کے جاری رہنے کے  حوالے سے مارکوروبیونے کہاکہ  کارروائی کا اختتام اب ہفتوں کا معاملہ ہے مہینوں کا نہیں۔۔ یہ ایک طویل جنگ نہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکا کے 15 نکاتی منصوبے پر ایران کی جانب سے کچھ نہیں ملا، ہم جواب کے منتظرہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جواب کسی بھی لمحے آ سکتا ہے۔ اس اس دوران ہماری کارروائی جاری رہے گی۔