LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اعزاز؛ رانا مشہود نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ‘ٹریونڈا’ دنیا کے سامنے پیش کر دی امریکی حملوں کے اعلان کے بعد ایران کے 5 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمالیا ایرانی پاسداران انقلاب کا شام میں کمانڈ سینٹر پر حملہ ایران مرکزی منامہ میں کچھ مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے: امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو ہدایات جاری کر دیں ایران کے شہر چابہار میں دھماکوں کی آوازیں: ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایران کیخلاف مسلسل نویں رات حملوں کی نئی لہر شروع کر دی سپین بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا ایرانی ڈرون حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک، سینٹ کام کی تصدیق روسی فوج کا دنیپروپیٹروفسک ریجن کے گاؤں وولنوئے پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیف پر حملے، زیلنسکی کی اتحادیوں سے مزید فضائی دفاعی میزائلوں کی فراہمی کی اپیل ایران کا امریکی MQ-9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مہاجرین ووٹ دے کر ثابت کریں وہ جموں و کشمیر کا لازم حصہ ہیں: احسن اقبال دنیا بھر میں میٹا سروس عارضی طور پر متاثر ہونے کے بعد بحال مال بردار ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور سمیت مختلف روٹس کی ٹرینیں منسوخ

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز تاحال معطل

Web Desk

9 March 2026

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز بدستور معطل ہیں جبکہ متعدد ویزا اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق 13 مارچ تک کی امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ ہیں اور متاثرہ درخواست دہندگان کو نئی اپائنٹمنٹ کی ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے معمول اور ہنگامی قونصلر سروسز جاری رہیں گی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت اور پاکستان میں مظاہروں کے پیش نظر قونصل خانوں کی بعض سروسز عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں۔ امریکی شہریوں کو مقامی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔