LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری

معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب

Web Desk

20 November 2025

واشنگٹن:معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔بھارتی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے امریکی کمیشن رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کرنے لگی۔بھارت اپنی ہتک آمیز شکست کو چھپانے کیلئے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کی شکست کا اعتراف مودی حکومت کیلئے سبکی کا باعث بن گیا ہے۔امریکی کانگریس میں پیش کی گئی امریکہ- چین اکنامک اینڈ سیکیورٹی ریویو کمیشن رپورٹ میں پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کی گئی ہے۔امریکی کانگریس رپورٹ کے مطابق 7سے10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی۔بھارتی رافیل طیارے گرنے کے باوجود بھارت نے جھوٹا بیانیہ گھڑا مگر امریکی رپورٹ نے من گھڑت پروپیگنڈا کا پول کھول دیا۔
معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین عسکری حکمت عملی سے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر واضح برتری حاصل کی۔شواہد، رپورٹس اور عالمی میڈیا معرکہ حق پر پاکستانی مؤقف کو سچ ثابت کر رہا ہے ۔
عالمی جریدہ ” ٹی آر ٹی ” کے مطابق امریکی کمیشن کی رپورٹ نے مئی میں ہونے والی جھڑپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عسکری فتح کا اعتراف کیا ہے۔امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ7 سے 10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی ۔امریکی صدر ٹرمپ بھی بارہا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا برملا اعتراف کرچکے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے ہتھیاروں کے موثر استعمال سے بھارت کو شکست دی ۔شکست خوردہ مودی پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کے باعث پہلے بھی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا کرچکا ہے