LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے سیالکوٹ: مسلح ڈاکو گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لے اڑے امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی صدر سے بلاول بھٹو کی طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر پارٹی مؤقف پر ڈٹنے رہنے کا فیصلہ کراچی ڈیفنس تشدد کیس: انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی فدا جانوری ذمہ دار قرار، مقدمہ درج کرنے اور معطلی کی سفارش ایران جنگ کے 6 ماہ بعد مزید پراعتماد ہوگیا: امریکی اخبار بائیں بازو کے انتہا پسند، کمیونسٹ امریکا کی شکست چاہتے ہیں: ٹرمپ میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ، 5 افراد زخمی

اب تک 43 ایرانی جنگی جہازوں کا نقصان یا تباہ کیا جا چکا: امریکی سینٹرل کمانڈ

Web Desk

7 March 2026

United States Central Command

کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے ہفتے کے دوران 43 ایرانی جنگی طیاروں کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا ہے

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن 28 فروری 2026ء کو دوپہر ایک بج کر پندرہ منٹ پر شروع کیا گیا جس میں امریکا کی فضائی، بحری اور ڈرون صلاحیتوں کو استعمال کیا گیا۔بیان کے مطابق اس کارروائی میں بی ٹو اسٹیلتھ اور بی ون بمبار طیارے استعمال کیے گئے جبکہ ایف 15، ایف 16، ایف 18 اور ایف 22 لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ایران میں کارروائی کے دوران ایف 35 اسٹیلتھ فائٹرز بھی شامل تھے۔امریکی حکام کے مطابق اے 10 حملہ آور طیارے اور الیکٹرانک وار فیئر طیارے بھی آپریشن کا حصہ رہے۔ فضائی دفاع کے لیے پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔

کارروائی میں ایم کیو 9 ریپر اور دیگر ڈرونز کے ساتھ ساتھ پی 8 میری ٹائم پٹرول اور آر سی 135 جاسوس طیارے بھی استعمال کیے گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی بحری بیڑے، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز اور جوہری توانائی سے چلنے والے ایئرکرافٹ کیریئرز بھی آپریشن میں تعینات ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سی 17 اور سی 130 کارگو طیارے بھی آپریشن میں شامل رہے جبکہ فضائی ری فیولنگ ٹینکرز کے ذریعے جنگی طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کیا گیا۔