LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا

امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد

Web Desk

28 September 2026

امریکی فوج نے پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی عسکری حکام کی جانب سے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر مؤثر کنٹرول کی صلاحیت رکھنے والی بحریہ موجود نہیں ہے، اور حالیہ عرصے میں امریکی فوج کی کارروائیوں اور عسکری دباؤ کے نتیجے میں ایرانی بحری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سینٹ کام کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کے بے بنیاد دعوے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہزاروں تجارتی جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے بحفاظت گزر چکے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، امریکی اور اتحادی افواج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 2 ہزار سے زائد تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت میں کلیدی معاونت فراہم کی ہے، جبکہ اسی راستے سے ایک ارب بیرل سے زائد خام تیل بھی بحفاظت دیگر ممالک کو منتقل کیا جا  ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ خطے میں تجارتی سپلائی لائن کو رواں رکھنے کے لیے امریکی اور اتحادی افواج نے آبنائے ہرمز کی مرکزی گزرگاہوں کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کر دیا ہے، اور بین الاقوامی جہاز رانی کو لاحق خطرات کو زائل کرنے کے لیے تسلسل کے ساتھ حفاظتی اقدامات جاری رکھے جا رہے ہیں۔