LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی حملوں کا خطرہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینیٹ میں عائلی قوانین، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق سمیت 9 بل پیش حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا

سینٹ کام نے ایل گایا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا

Web Desk

15 September 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے اس دعوے کو من گھڑت اور لغو قرار دے کر پرزور تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگ (نیول مائن) سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق پاناما کے پرچم بردار تیل بردار جہاز “ایل گایا” (El Gaia) کو گزشتہ ماہ ایرانی بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وہ ناکارہ اور شل ہو گیا تھا۔

امریکی عسکری حکام کے مطابق اس ناکارہ جہاز پر رواں ہفتے عمان کے ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں ایرانی ڈرونز کے ذریعے ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ سینٹ کام نے واضح کیا کہ حراست اور تحویل سے متعلق ایرانی افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں اور فی الوقت ایل گایا ٹینکر کو ایک علاقائی اتحادی اور شریک ملک کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل (ٹوینگ) کیا جا رہا ہے۔ سینٹ کام کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا یہ بے بنیاد دعویٰ بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کو خوفزدہ کرنے اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کی ان کی پرانی پالیسی کا تسلسل ہے۔