LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار

جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام

Web Desk

22 April 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ جنگ بندی کے دوران اپنی عسکری تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اور سخت بیان جاری کیا ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی افواج جنگ کے لیے بدستور الرٹ ہیں اور اس وقفے کو اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور جدید تر بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کو امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایڈمرل کوپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اس جنگ بندی کے دوران خود کو دوبارہ اسلحہ سے لیس (Re-arming) کر رہی ہے اور اپنی حکمت عملی کو بدلتے ہوئے حالات کے مطابق ڈھال رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔