ایران کمزور نہیں ہورہا بلکہ آخری حد تک لڑنے کو تیار ہے: خفیہ امریکی کیبل میں انکشاف
Web Desk
18 March 2026
ایک خفیہ امریکی کیبل میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران کمزور ہونے کے بجائے آخری حد تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی کیبل میں کہا گیا ہے کہ سینئر اسرائیلی حکام نے امریکی سفارتکاروں کو آگاہ کیا کہ اگر ایرانی شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو انہیں سخت ردعمل اور ممکنہ قتل عام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیبل کے مطابق اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ ایران کی حکومت کمزور نہیں ہو رہی اور مسلسل حملوں کے باوجود مزاحمت جاری رکھے گی۔کیبل میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود ایرانی قیادت پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے باوجود اسرائیلی حکام نے امریکا پر زور دیا ہے کہ اگر ایران میں عوامی احتجاج شروع ہو تو مظاہرین کی حمایت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس نوعیت کی رپورٹس کی آزاد ذرائع سے تصدیق مشکل ہوتی ہے، تاہم یہ انکشافات خطے میں جاری کشیدگی کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنگلاتی آگ سے آلودگی، ٹرمپ نے کینیڈا کو ٹیرف کی دھمکی دے دی
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026