LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا

Web Desk

21 July 2026

امریکا اور برازیل کے درمیان حالیہ تجارتی کشیدگی کی بڑی وجہ برازیل کا مشہور مفت ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم “پکس” (Pix) اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیرف بن گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن نے اس پبلک سسٹم کو امریکی مالیاتی کمپنیوں (ویزا اور ماسٹر کارڈ) کے لیے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے برازیلی درآمدات پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی ہے، جس پر برازیل نے شدید ردعمل دیا ہے۔ 2020 میں متعارف کرائے گئے اس نظام کے 17 کروڑ سے زائد صارفین ہیں اور یہ ملک کے 50 فیصد سے زائد مالی لین دین (سالانہ 6.7 ٹریلین ڈالر) کو سنبھالتا ہے۔ برازیل کے مرکزی بینک کے سربراہ گیبریل گالیپولو نے امریکی موقف کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پکس ایک عوامی خدمت کا نظام ہے اور امریکی اعتراضات صرف نجی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔