LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی

امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر سمیت 10 بڑے رہنماؤں کی معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا

Web Desk

13 March 2026

امریکا نے ایران کی اعلیٰ قیادت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے بھاری انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے انصاف کے لیے انعام پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے چند اہم رہنماؤں کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے والے افراد کو ایک کروڑ امریکی ڈالر تک انعام دیا جا سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جن شخصیات کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں ان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی اور سپریم کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان افراد پر الزام ہے کہ یہ پاسدارانِ انقلاب کے مختلف عناصر کی قیادت اور رہنمائی کرتے ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور تنظیم میں ملوث ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے افراد کو نہ صرف مالی انعام دیا جائے گا بلکہ انہیں امریکا منتقل ہونے کی سہولت بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب علی لاریجانی نے آج تہران میں یوم القدس کی ریلی میں شرکت کی اور اپنی موجودگی کی تصاویر بھی جاری کیں۔