LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب حکومت سے مذاکرات نہ ہوئے تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہو گی:حافظ نعیم الرحمان بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

ایران کے خلاف کارروائی تیز، بی ٹو بمبار طیارے حملوں کے لیے روانہ:امریکی سینٹرل کمانڈ

Web Desk

13 March 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملوں کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایرانی خطرے کا خاتمہ کرنا اور ایران کو دوبارہ اپنی عسکری طاقت بحال کرنے سے روکنا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹے ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کے رہنما زیر زمین چلے گئے ہیں اور آج ایران پر سب سے سخت حملے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے حملوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور آبنائے ہرمز میں جاری صورتحال پر دنیا کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران پر روزانہ اوسطاً ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے جا رہے ہیں اور یہ کارروائیاں امریکی فضائیہ اور اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر انجام دی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ حملوں کے بعد ایران کی عسکری صلاحیت نمایاں طور پر کمزور ہو چکی ہے جبکہ امریکا اور اسرائیل کا مقصد ایران کی تمام اہم فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ یا غیر فعال کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ایران کی دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔