LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر سینٹ کام نے ایل گایا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے 300 ارب خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے

ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد

Web Desk

15 September 2026

امریکہ نے ایران کے جوہری اور عسکری پروگراموں کے لیے تکنیکی، مادی اور معاشی معاونت فراہم کرنے والے عالمی عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ‘آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ’ کے تحت روس کے معروف ‘وی ٹی بی بینک’ (VTB Bank) پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس روسی بینک نے تہران کو بین الاقوامی معاشی پابندیوں کے اثرات سے بچانے اور مالیاتی گٹھ جوڑ برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ان تمام عالمی افراد اور اداروں کو مالی طور پر مفلوج کرنے کی پالیسی پر گامزن رہے گی جو ایرانی حکومت کو کسی بھی قسم کا فنڈ، ٹیکنالوجی یا سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس امریکی قدم کا بنیادی مقصد ماسکو اور تہران کے درمیان قائم غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنا اور ایران پر عائد عالمی اقتصادی پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانا ہے تا کہ تہران کی مالی صلاحیتوں کو محدود کیا جا سکے۔