ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
Web Desk
21 September 2026
اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز (Mike Waltz) نے کہا ہے کہ اگر ایران اپنے جارحانہ رویے میں تبدیلی لائے تو اس کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقصد واضح ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیے جائیں گے۔ اقوامِ متحدہ میں امریکی مندوب نے زور دے کر کہا کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے اس پر ‘زیادہ سے زیادہ دباؤ’ (Maximum Pressure) کی پالیسی جاری رکھی جائے گی، اور واشنگٹن کسی صورت تہران کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ آبنائے ہرمز جیسی اہم عالمی گزرگاہ کو بطور ہتھیار استعمال کرے۔
دوسری جانب، قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے گزشتہ دو ہفتوں سے سفارتی رابطے اور تجاویز پر پیش رفت جاری ہے، اور اس ثالثی عمل میں پاکستان بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ قطری ترجمان کے مطابق ان کی ثالثی ٹیم تہران اور واشنگٹن دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور امریکی انتظامیہ کی جانب سے یہ یقین دہانی موصول ہوئی ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ کسی حتمی اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے میں سنجیدہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026