پاکستان میں ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر امریکی حکومت کا اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری
Web Desk
5 March 2026
امریکی حکومت نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کے مطابق ملک میں ممکنہ مظاہروں کے باعث امریکی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔
سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ مارچ کو ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کو احتیاط برتنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق پاکستان میں مقیم امریکی شہری بڑے اجتماعات اور ہجوم سے دور رہیں اور غیر ضروری طور پر ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں احتجاج یا ہنگامہ آرائی کا امکان ہو۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقامی ذرائع ابلاغ پر نظر رکھیں اور سکیورٹی صورتحال سے باخبر رہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی شہری اپنی شناختی دستاویزات اپنے پاس رکھیں، غیر ضروری توجہ حاصل کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا
3 September 2026
کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی
3 September 2026
امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا
3 September 2026
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے
3 September 2026
بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک
3 September 2026
امریکا نے کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی نائب صدر
3 September 2026
نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
3 September 2026
سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع
3 September 2026