LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز مشرق وسطیٰ روانہ، ہزاروں فوجی سوار

Web Desk

31 March 2026

واشنگٹن: امریکی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز یو ایس ایس جارج ڈبلیو بش مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو گیا ہے، جس پر ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جہاز پر موجود فوجیوں کی بڑی تعداد ایسے نوجوان اہلکاروں پر مشتمل ہے جنہوں نے حال ہی میں اپنی تربیت مکمل کی ہے اور یہ ان کی پہلی تعیناتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس تعیناتی پر بعض اہل خانہ نے تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئے تربیت یافتہ فوجیوں کو براہ راست ممکنہ جنگی صورتحال میں بھیجا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس جنگی جہاز پر تقریباً چار ہزار امریکی فوجی موجود ہیں، جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے تین بڑے جنگی جہاز تعینات ہیں۔

دوسری جانب ایک اور طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ کو مرمت کے لیے یورپ بھیج دیا گیا ہے۔