LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش

امریکا کی جارحیت، وینزویلا کے ایک اور تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ

Web Desk

22 December 2025

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وینزویلا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز خالی حالت میں وطن واپس جا رہا تھا کہ امریکی حکام نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ وینزویلا نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جبکہ امریکا کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی وینزویلا پر عائد پابندیوں کے تحت کی گئی۔

ادھر امریکا نے ممکنہ فوجی کارروائی کے پیش نظر خطے میں عسکری سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ مرسیڈیٹا ہوائی اڈے پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ کیریبین میں طیارہ بردار بحری جہاز، جنگی بیڑے، جدید لڑاکا طیارے اور ہزاروں فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدامات امریکا اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔