امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
Web Desk
1 August 2026
مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن و امان کی نازک صورتحال کے پیشِ نظر امریکا نے کویت، مصر، بحرین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو خطے سے نکلنے پر غور کرنے یا فوری انخلا کے لیے تیار رہنے کی سخت ہدایت کر دی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں واقع امریکی سفارت خانوں کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سفری ہدایات میں امریکی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سفارت خانوں نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں ممکنہ فضائی حدود کی عارضی بندش اور پروازوں کی اچانک منسوخی کے شدید امکانات موجود ہیں، جس کے لیے شہریوں کو قبل از وقت تیاری رکھنی چاہیے۔
امریکی حکام نے بیان میں مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی حالات کے باعث خطے کی کئی ائیرلائنز نے اپنی پروازوں کے سابقہ شیڈول کی بحالی مؤخر کر دی ہے جبکہ متعدد نے اہم روٹس منسوخ کر دیے ہیں۔ ان نامساعد حالات کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ملک واپسی پر غور کریں یا حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں ہنگامی روانگی کے لیے پروازیں دستیاب ہوتے ہی نکلنے کے لیے تیار رہیں۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ
24 September 2026
وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت
24 September 2026
26 نومبر احتجاج کیس: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
24 September 2026
اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور
24 September 2026
نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم
24 September 2026
امریکی بحریہ کے طویل مشن کے دوران آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش
24 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
24 September 2026
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
24 September 2026