تقریباً 15لاکھ پاکستانی بچوں نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کاسامنا کیا، یونیسیف
Web Desk
18 October 2026
بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف (UNICEF) نے اپنی ایک تشویشناک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران تقریبا 15 لاکھ پاکستانی بچوں کو انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یونیسف نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور انٹرنیٹ تک بچوں کی بلا روک ٹوک رسائی پر گہری نظر رکھیں اور ان کی مؤثر نگرانی کریں۔ رپورٹ کے مطابق آن لائن ہراسانی کا شکار بننے والے 57 فیصد بچوں نے شرم، خاندانی ردعمل اور بدنامی کے خوف سے اس واقعے کا کسی سے ذکر نہیں کیا۔ ادارے نے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے ذریعے بچوں کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز (ڈِپ فیکس) تیار کیے جانے کو بھی بچوں کے لیے ایک ابھرتا ہوا بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق آن لائن ہراسانی کے کل واقعات میں سے 44 فیصد کا تعلق سوشل میڈیا سے تھا، جبکہ حیرت انگیز طور پر 85 فیصد کیسز میں متاثرہ بچوں کے بیان کے مطابق مبینہ ملزم ان کا کوئی قریبی یا جان پہچان والا شخص تھا۔ یونیسف نے بچوں کو نازیبا تصاویر اور پیغامات بھیجنے، نجی تصاویر طلب کرنے، ان کی تشہیر کرنے اور اس کے ذریعے بلیک میل کرنے کو جنسی ہراسانی کی اہم صورتیں قرار دیا ہے۔ ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے قانونی نظام میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے، تفتیشی عمل کو بہتر بنایا جائے اور بچوں کے تحفظ کا مؤثر نظام قائم کرنے کے ساتھ ساتھ شکایات درج کرانے کے لیے محفوظ ذرائع فراہم کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ
18 October 2026
نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ
18 October 2026
اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا
18 October 2026
سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد
18 October 2026
مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد
18 October 2026
امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد
18 October 2026
مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا
18 October 2026
جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا
18 October 2026