وزیراعظم سے انڈر 19کرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
Web Desk
22 December 2025
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا کہ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے لیے بہترین اور منظم تیاری کی اور پلان کے مطابق کھیل پیش کیا، جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں نکلا۔
مینٹور سرفراز احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھے۔ انہوں نے بھارت کو شکست دینے پر ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ فائنل میں سمیر منہاس نے شاندار اننگز کھیلیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی۔
کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے بھرپور سپورٹ فراہم کی، جس سے بہتر نتائج حاصل ہوئے، اور ٹیم ورلڈ کپ سے قبل اپنی خامیوں پر کام کرے گی۔
سمیر منہاس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم نے بے خوف کرکٹ کھیلنے کی حکمت عملی اختیار کی، جو کامیابی کی بنیاد بنی۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ کھیل کی روایت کے مطابق نہیں تھا، تاہم ٹیم نے ہمیشہ اسپورٹس مین اسپرٹ برقرار رکھا۔
متعلقہ عنوانات
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی
12 October 2026