LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ

اقوام متحدہ کا ایران امریکا تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر زور

Web Desk

22 September 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی خدشات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی قیادت کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی خطے میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قیامِ امن کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی کلیدی رہا ہے اور فریقین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہی ایران امریکا تنازع کے حتمی خاتمے کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی امریکا ایران مفاہمت اور سفارتی پیش رفت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے پائیدار حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں مسلسل جاری رہنی چاہئیں۔