اقوام متحدہ نے سعودی تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیئے
Web Desk
12 October 2026
اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہونے والے حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل نے حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ معصوم شہریوں اور اہم شہری تنصیبات کو جنگی یا عسکری کارروائیوں کا نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون اور قوانینِ جنگ کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے حوثی ملیشیا سے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے تمام حملے فوری طور پر بند کرے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی اور انسانی المیے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کریں۔
متعلقہ عنوانات
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026
برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک
12 October 2026
انسٹا گرام میں ایک نئی تبدیلی کی آزمائش
12 October 2026
بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
12 October 2026
افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
12 October 2026
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
12 October 2026