LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن، خواتین بروقت طبی مشورہ لیں: صدر و وزیراعظم کی اپیل حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِ یمن میں 24 گھنٹوں کے دوران 1326 حملے یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے ملتان  تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں  5 افراد جاں بحق. روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا

وڈان میں متحارب فریق مذاکرات کے لئے آمادہ نہیں: اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

Web Desk

18 October 2026

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی و امن سازی امور روز میری ڈی کارلو نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں جاری شدید خانہ جنگی میں مصروف متحارب فریقین میں سے کوئی بھی فی الوقت مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادہ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے روز میری ڈی کارلو نے کہا کہ میدانِ جنگ میں کوئی بھی فریق حتمی یا فیصلہ کن عسکری کامیابی حاصل نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں لڑائی مزید خوفناک اور شدید ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے رپورٹ کے مطابق اس وقت شمالی کردفان، جنوبی کردفان اور بلیو نائل کے علاقوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر چکی ہیں، جبکہ رواں سال عام شہریوں کی ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ تباہ کن ڈرون حملے بنے ہیں۔

ڈی کارلو نے سوڈان میں فوری طور پر جنگ بندی، ڈرون حملوں کی مکمل بندش، متحارب گروہوں کو بیرونی اسلحے کی فراہمی روکنے اور عالمی و علاقائی قوتوں سے التجا کی کہ وہ اس انسانی المیے کو ختم کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔