LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن پر حملہ، تین اہلکار شدید زخمی

Web Desk

4 April 2026

بیروت: لبنان میں تعینات اقوامِ متحدہ کے امن مشن (UNIFIL) کے ایک مرکز کے اندر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان امن مشن کے مطابق، زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی اصل نوعیت اور اس کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جا سکا، تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ اتوار کو ایک گولہ پھٹنے سے ایک انڈونیشین اہلکار ہلاک ہوا تھا، جبکہ اس کے اگلے ہی دن ایک اور دھماکے میں مزید دو انڈونیشین امن اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اقوامِ متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق، 1978ء میں اسرائیلی افواج کے لبنان سے انخلا کی نگرانی کے لیے قائم کیے گئے اس مشن کو اب تک شدید مزاحمت اور تشدد کا سامنا رہا ہے، جس میں مجموعی طور پر 97 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔