اقوام متحدہ میں کانفرنس: امریکا اور ایران کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ
Web Desk
28 April 2026
جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ (NPT) کے معاہدے کے جائزہ اجلاس کے آغاز پر ہی امریکا اور ایران کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام کو لے کر تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ تنازع کی اصل وجہ کانفرنس کے 34 نائب صدور میں ایران کا انتخاب ہے، جو غیر وابستہ تحریک (NAM) کے 121 ممالک کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ امریکی نمائندے نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سخت حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے، اسے نائب صدر بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور یورپی طاقتوں نے امریکی موقف کی تائید کی، جبکہ روس نے ایران کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔ دوسری جانب ویانا میں ایرانی سفیر رضا نجفی نے امریکی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور سیاسی ایجنڈے کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ چار ہفتوں پر محیط اس اجلاس میں فریقین کے درمیان یہ تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم
1 September 2026
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026