اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور
Web Desk
9 November 2025
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تخفیفِ اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ چار اہم قراردادیں منظور کر لی ہیں۔ ان قراردادوں کا تعلق علاقائی تخفیفِ اسلحہ، اعتماد سازی کے اقدامات اور جوہری سلامتی کی یقین دہانیوں سے ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق،
کمیٹی نے علاقائی تخفیفِ اسلحہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی سطح پر اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔
جبکہ دیگر دو قراردادیں —
غیر جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا خطرے کے خلاف مؤثر بین الاقوامی یقین دہانیاں فراہم کرنے سے متعلق،
اور
علاقائی و ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق
رکن ممالک کی بھاری اکثریت سے منظور کی گئیں۔
پاکستانی مشن کے مطابق، اسلام آباد طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے فورمز پر تخفیفِ اسلحہ، جوہری سلامتی اور اعتماد سازی کے اقدامات کو عالمی ترجیح بنانے میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان قراردادوں کی منظوری اس امر کی تصدیق ہے کہ بین الاقوامی برادری منفی سلامتی کی یقین دہانیوں اور علاقائی سطح پر اسلحہ کنٹرول کے اقدامات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے
متعلقہ عنوانات
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری
15 October 2026
پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان
15 October 2026
کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
15 October 2026
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
15 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
15 October 2026