یوکرین میں بجلی کی فراہمی میں مشکلات، لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے: زیلنسکی
Web Desk
1 November 2026
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعتراف کیا ہے کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے مسلسل اور شدید حملوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی کا نظام انتہائی ابتر ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
صدر زیلنسکی نے ہفتے کے روز اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کردہ ایک بیان میں صورتحال کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت کیف، دنیپروپیٹروفسک اور خارکوف میں واقع اہم تھرمل پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اکیلے دنیپروپیٹروفسک کے علاقے میں بجلی کے چار بڑے سب اسٹیشنز کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر میں پاور سپلائی کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہو چکی ہے؛ اکیلے دنیپروپیٹروفسک شہر اور اس کے مضافات میں قریباً دو لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہیں، جبکہ کیف کے اردگرد کے علاقوں میں بھی 80 ہزار سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، روسی وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی مسلح افواج نے یوکرین کی ان مخصوص لاجسٹکس اور توانائی کی تنصیبات کو کامیابی سے ہدف بنایا ہے جو ملک کے عسکری اور صنعتی کمپلیکس کو چلانے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی
1 November 2026
ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو
1 November 2026
روس، یوکرین کے انسانی حقوق کے نمائندوں کے درمیان پُراعتماد رابطے قائم ہیں: کریملن
1 November 2026
قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی: علی پرویز ملک
1 November 2026
نیویارک سٹی میراتھون کی 50 ویں ریس میں پاکستانی رنرز بھی ایکشن میں ہوں گے
31 October 2026
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نےبھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی
31 October 2026
ٹرمپ کے مار اے لاگو کلب کی حفاظت کیلئے ’ایونجر‘ فضائی دفاعی نظام نصب کردیا گیا
31 October 2026
پاکستان میں سعودیہ کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش
31 October 2026