LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایچ آئی وی سے بچاؤ کی کم قیمت دوا، بڑی خبر آگئی ایران کا آپریشن نصر 2 میں 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ دنیا میں پہلی بار ایبولا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع سمندر میں ڈوبے بازنطینی جہاز کے ملبے سے سونے کے زیورات دریافت ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف امریکا نے آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، سینٹ کام ایران نے اسرائیل کو جنگ میں دوبارہ کودنے سے خبردار کر دیا عباس عراقچی کا کایا کلاس سے ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی جہاز پر یوکرینی حملے کی مذمت جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد جنوبی لبنان کے قصبوں پر اسرائیلی بمباری، نبطیہ میں زور دار دھماکا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب

یوکرین جنگ کے خاتمے کی پیش رفت، 20 نکاتی امریکی امن منصوبے پر اتفاق

Web Desk

24 December 2025

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی امریکی امن منصوبے پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ یوکرین اور امریکا امن منصوبے کے حتمی مسودے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یوکرین 8 لاکھ اہلکاروں پر مشتمل اپنی فوج برقرار رکھے گا، جبکہ یوکرین کو دی جانے والی سیکیورٹی ضمانتیں نیٹو کے آرٹیکل 5 سے مشابہ ہوں گی۔ امن معاہدے پر دستخط کے بعد یوکرین میں انتخابات کے انعقاد اور یورپی یونین میں شمولیت کے عمل کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔

منصوبے کے تحت روس یوکرین کے خلاف جارحیت نہ کرنے کے وعدے پر عمل کرے گا، جبکہ مشرقی یوکرین میں موجودہ جنگی محاذوں کو ڈی فیکٹو رابطہ لائن تسلیم کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ کیف کے کنٹرول میں موجود ڈونیٹسک کے حصوں کو غیرفوجی علاقہ قرار دے کر وہاں ایک آزاد اقتصادی زون قائم کرنے کی تجویز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔