یوکرینی صدر زیلنسکی نے پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کے الزامات کی سختی سے تردید کردی
Web Desk
29 December 2025
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی کہ یوکرین نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کیے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ ماسکو اس طرح کے الزامات کے ذریعے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر زیلنسکی نے واضح کیا کہ روس ان دعوؤں کو یوکرین پر حملے جاری رکھنے کے جواز کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور کہا کہ روس نے ماضی میں کیف میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچنے دینا چاہیے اور عالمی برادری کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
دوسری جانب، روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے مطابق یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے، جنہیں روسی فضائی دفاع نے مار گرایا۔ لاروف نے کہا کہ یوکرین کا یہ حملہ ریاستی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
27 July 2026
ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون
27 July 2026
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
27 July 2026
ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران
27 July 2026
حوثی حملوں کے بعد باب المندب میں جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
27 July 2026
نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران
27 July 2026
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
27 July 2026