LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

Web Desk

18 October 2026

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے مسلسل حملوں کے جواب میں روسی آئل ریفائنریوں اور توانائی کی تنصیبات پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگر روس کی عسکری کارروائیاں جاری رہیں تو یوکرین اب مزید انتظار نہیں کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی تجاویز اور سفارتی کوششوں کے احترام میں یوکرین نے تین روز تک روسی توانائی کی تنصیبات پر کسی قسم کا ہدف نہیں بنایا تھا، لیکن اب یہ وقفہ ختم ہو چکا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یوکرینی صدر نے واشنگٹن کی جانب سے امریکی انٹیلی جنس تعاون کو محدود کیے جانے کی ممکنہ اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ زیلنسکی نے فرنٹ لائنز پر مواصلاتی نظام کے لیے انتہائی اہم اسٹار لنک (Starlink) سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز میں متوقع رکاوٹوں پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات سے یوکرین کی دفاعی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے