یوکرین کے سعودی عرب،قطر سےمعاہدے، ڈرون سے دفاع کی ٹیکنالوجی میں اشتراک ہوگا
Web Desk
28 March 2026
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ الگ الگ دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت یوکرین ڈرون سے دفاع کی مہارت اور ٹیکنالوجی شیئر کرے گا۔
یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کی جانب سے اسی طرز کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا ہے جس کا یوکرین کو روس کی جانب سے گذشتہ چار سال سے زائد عرصے سے سامنے ہے۔
زیلنسکی کا کہنا تھاکہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنی مہارت اور نظام کا اشتراک کرنے اور جانوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘
بعد ازاں زیلنسکی قطر پہنچنے جہاں انہوں نے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
قطر سے معاہدے کے تحت دونوں ملک میزائل اور ڈرون خطرات سے نمٹنے میں مہارت کا اشتراک کر سکیں گے۔قطر کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے خطے کی سیکیورٹی اورمختلف دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026