LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

برطانیہ: سردیوں میں چوریوں میں اضافہ، انشورنس کمپنی نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی

Web Desk

10 January 2026

برطانیہ کی ایک انشورنس کمپنی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خصوصاً جنوری میں اپنی قیمتی اشیا کی حفاظت کو یقینی بنائیں، کیونکہ گزشتہ پانچ برس کے اعداد و شمار کے مطابق سردیوں کی تاریک راتوں میں سونے کے زیورات، دیگر جیولری، قیمتی گھڑیاں اور ہینڈ بیگز کی چوری کی وارداتیں 10 فیصد تک بڑھ جاتی ہیں۔

الیانز یوکے کے مطابق، چوری ہونے کی صورت میں اوسط کلیم کی مالیت 8 ہزار پاؤنڈ تک ہوتی ہے، جبکہ ایک کیس میں 82 ہزار پاؤنڈ کا کلیم بھی درج ہوا تھا۔

انشورنس کمپنی نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور خاص طور پر ایشیائی کمیونٹی کے افراد سونے کو محفوظ سرمایہ سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ چوروں کے لیے ایک پرکشش ہدف بنتا ہے۔

کمپنی نے شہریوں کو ہدایت دی کہ قیمتی اشیا کی درست قیمت پیشہ ور افراد سے لگوائیں، رسیدیں اور تصاویر محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی نقصان کی صورت میں کلیم آسانی سے کیا جا سکے۔

مزید برآں، رمضان کے موقع پر مسلمانوں کے گھروں میں افطار پارٹیوں اور تراویح کے سبب گھر اکثر خالی رہتے ہیں، اور گزشتہ رمضانوں میں ایسے مواقع پر سونے کی چوری کی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں، جس پر شہریوں کو اضافی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔