برطانیہ نے امریکی آپریشن میں روسی آئل ٹینکر ضبط کرنے میں شرکت کی، وزیر دفاع جان ہیلی کی تصدیق
Web Desk
7 January 2026
برطانیہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ روسی پرچم بردار آئل ٹینکر کو ضبط کرنے والے امریکی آپریشن میں شامل تھا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کے مطابق برطانوی مسلح افواج نے امریکی کارروائی میں پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے امریکی درخواست پر جہاز کو قبضے میں لینے میں معاونت فراہم کی، جو بین الاقوامی قانون کے تحت دی گئی تھی۔
امریکہ نے بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم والے آئل ٹینکر کو ضبط کیا، جس کے بعد روسی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو بحری قزاقی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ جہاز پر موجود روسی عملے کی حفاظت اور واپسی یقینی بنائی جائے۔
یہ کارروائی امریکی اور برطانوی حکام کے مطابق وینزویلا اور دیگر پابندیوں کے شکار ممالک کے خام تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
27 July 2026
رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا
27 July 2026
دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر
27 July 2026
ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
27 July 2026
کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق
27 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026
بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
26 July 2026
لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب
26 July 2026