LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

پاکستانی ڈیمارش پر برطانوی ہائی کمیشن کا ردعمل، قانونی کارروائی کا عندیہ

Web Desk

26 December 2025

اسلام آباد: وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیمارش پر برطانوی ہائی کمیشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں پولیس اور پراسیکیوشن حکومت سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیں اور ہر معاملہ قانون کے مطابق نمٹایا جاتا ہے۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اگر کسی غیر ملکی حکومت کو کسی ممکنہ جرم پر تحفظات ہوں تو متعلقہ شواہد پولیس لائژن افسران کو فراہم کیے جائیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ فراہم کیے گئے مواد کا برطانوی پولیس قانون کے مطابق جائزہ لے گی۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر قانون شکنی سے متعلق مواد سامنے آیا تو فوجداری تحقیقات شروع کی جا سکتی ہیں، جبکہ تمام معاملات برطانوی قوانین کے تحت ہی نمٹائے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈیمارش جاری کیا تھا، جس میں برطانوی سرزمین سے دی جانے والی دھمکیوں اور احتجاج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔