برطانیہ نے امریکی درخواست پر آبنائے ہرمز میں بحری جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا
Web Desk
16 March 2026
برطانیہ نے آبنائے ہرمز کے لیے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے امریکا کو انکار کر دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ٹرمپ کو نہ کر دی۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکی صدر کی مدد کی اپیل مسترد کر دی۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ٹرمپ کو بتایا کہ برطانیہ تیار نہیں۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہُرمز بھیجیں گے۔ دوسری جانب آبنائے ہرمز کھلوانے کےلیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش رہی، جبکہ جاپان نے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، چین بھی ٹرمپ کے مطالبے پر خاموش رہا۔ جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی اپیل پڑھ لی ہے صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں جبکہ فرانس خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
5 September 2026
چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف
5 September 2026
دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور
5 September 2026
یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان
5 September 2026
امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان
5 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
5 September 2026
میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں
5 September 2026
امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج
5 September 2026