برطانیہ: 600 پناہ گزینوں کو فوجی کیمپ منتقل کرنے کے اعلان پر احتجاج
Web Desk
18 November 2025
برطانیہ کے مشرقی سسیکس کے ایک قصبے میں اُس وقت عوامی غم و غصہ سامنے آیا جب حکومت نے تقریباً 600 سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو ایک فوجی ٹریننگ کیمپ میں منتقل کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا۔ اس اعلان کے بعد علاقے میں منظم اور پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے اکتوبر میں کروبورو کے مضافاتی علاقے میں واقع فوجی مقام کو پناہ گزینوں کی عارضی رہائش کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر مقامی آبادی نے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
ہوم آفس کے ترجمان نے بتایا کہ پناہ گزینوں کو فوجی مقامات پر منتقل کرنا اُن اقدامات میں شامل ہے جن کا مقصد ہوٹلوں کو بطور رہائش استعمال کرنے کی پالیسی کا خاتمہ ہے۔ ترجمان کے مطابق حکومت انتخابات سے قبل اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مقامی حکام، کمیونٹی اور پراپرٹی پارٹنرز کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کی رہائش کے لیے ہوٹلوں کے متبادل انتظامات پر مرحلہ وار پیش رفت جاری ہے، اور کروبورو کا فوجی کیمپ اسی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026