LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو

برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین

Web Desk

17 June 2026

برطانوی پارلیمنٹ بھی پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابی کی معترف، ہاؤس آف لارڈز میں امریکہ ایران جنگ بندی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے تعمیری کردار کو زبردست خراجِ تحسین، لارڈ احمد کا اردو میں “پاکستان کا بہت بہت شکریہ”۔

برطانوی پارلیمنٹ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور حالیہ تاریخی امن معاہدے کی کوششوں میں پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے کلیدی و تزویراتی کردار کی کھل کر تعریف کی ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا “ہاؤس آف لارڈز” (House of Lords) میں ہونے والے ایک اہم بحث کے دوران، مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار اور وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک سفارتی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا اور اسے عالمی امن کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا گیا۔

ایوان میں بحث کے دوران متعدد ممتاز برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ نے خطے میں جاری شدید کشیدگی کو کم کرنے، جنگ کے بادل چھاٹنے اور فریقین کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کے عمل کو دوبارہ آگے بڑھانے میں پاکستان کے مثبت اور تاریخی کردار کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔ اس موقع پر لارڈ احمد آف ومبلڈن نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی گراں قدر خدمات کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا، اور ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کامل یقین ہے کہ اس معزز ایوان میں موجود وزیر اور تمام اراکین مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے اس انتہائی اہم اور سفارتی کردار کو کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔

لارڈ احمد آف ومبلڈن نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کے ساتھ ساتھ برادر ملک قطر کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کا بھی خصوصی تذکرہ کیا اور کہا کہ پاکستان کا بہت بہت شکریہ اور اس کے ساتھ ہی قطر کا بھی بے حد شکریہ جن کی مؤثر، بروقت اور تزویراتی معاونت کی وجہ سے ہی آج دنیا اس پرامن مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اپنی تقریر کے آخر میں پاکستان کے لیے خصوصی احترام کا اظہار کرنے کے لیے لارڈ احمد آف ومبلڈن نے باقاعدہ اردو زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کا بہت بہت شکریہ”، جسے ایوان میں خوب سراہا گیا۔