LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا

Web Desk

17 October 2026

برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر رولی واکر (General Sir Roly Walker) نے عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے جنگ کے خطرناک حالات اور دفاعی چیلنجز پر برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے بڑا انتباہ جاری کیا ہے۔

شمالی یارکشائر (North Yorkshire) میں برطانوی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سر رولی واکر نے کہا کہ برطانیہ کی سیاسی قیادت کو عوام کے ساتھ کھل کر بات چیت کرنی چاہیے اور انہیں ممکنہ جنگ کے لیے ذہنی اور عملی طور پر تیار کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر ہر شہری سے قربانی دینے اور مملکت کے دفاع میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی توقع کی جائے گی۔

برطانوی آرمی چیف نے فوجیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قوم کو آنے والے وقت میں ان کی سخت ضرورت پڑنے والی ہے، اور سیاسی قیادت پر لازم ہے کہ وہ قوم کو دفاعی اور سلامتی کے مقاصد کے لیے تیار کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بھی جلد ایک نئی عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کا مقصد شہریوں کو جنگوں، بحرانوں، سیلاب اور خشک سالی جیسی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھنا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک عوامی سروے میں 48 فیصد برطانوی شہریوں نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی ممکنہ جنگ میں حصہ لینے یا دفاعی خدمات کے حامی نہیں ہیں۔