LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ

مشرق وسطیٰ کشیدگی: برطانیہ نے امریکا کو فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دے دی

Web Desk

2 March 2026

لندن: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے بیان میں کہا کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کے لیے باقاعدہ درخواست کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اجازت ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے تناظر میں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے، معصوم شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور برطانوی شہریوں کو خطرات سے بچانے کے لیے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک کو بھی محفوظ رکھنا ضروری ہے جو اس تنازع میں براہِ راست شامل نہیں۔

کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ خلیجی شراکت دار دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں اور برطانوی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی طیارے دفاعی کارروائیوں کے لیے فضا میں موجود ہیں اور ایرانی حملوں کو روکنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔