اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
Web Desk
21 June 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک اہم بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے ابتدائی معاہدے کے تحت قطر میں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز واپس کیے جائیں گے۔
خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ کے مطابق، صدر پزشکیان نے موجودہ تزویراتی پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یادداشتِ مفاہمت (MoU) کی تمام شقیں ایران کے حق میں ہیں، اور ان جاری مذاکرات و بات چیت کی کامیابیاں بہت جلد دنیا کے سامنے واضح ہو جائیں گی۔ انہوں نے امریکی قیادت کے بدلے ہوئے رویے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے اپنی حالیہ تقریر میں ہمیں کئی کاموں سے روکنے کی بات کی تھی، اب انہی امور کو ایرانی قوم کے جائز حقوق کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔ صدر نے وثوق سے کہا کہ قطر میں منجمد ہمارے 6 ارب ڈالر ہمیں اب لازمی واپس مل جائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے ان مذاکرات سے اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ناخوش نیتن یاہو ہی ہوں گے۔ ایرانی صدر کے مطابق، امریکہ کا اس وقت واحد مطالبہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، اور یہ بعینہٖ وہی بات ہے جو ہمارے شہید رہبرِ انقلاب بارہا کہتے رہے کہ ہم ایٹمی بم بنانا ہی نہیں چاہتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے ہم سے کہا کہ اس بات کو تحریری شکل دیں اور دستخط کریں، اور ہم نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔ صدر مسعود پزشکیان نے یہ بات سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس تاریخی مذہبی فتوے کے حوالے سے کہی جس میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کی سخت مخالفت کی گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
25 August 2026