LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

متحدہ عرب امارات میں اسکول داخلے کی عمر سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری

Web Desk

17 December 2025

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اسکولوں اور کنڈرگارٹن میں بچوں کے داخلے کے لیے عمر کی حد سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق تعلیمی سال 2026-2027 سے ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت بچوں کی عمر کے تعین کی آخری تاریخ 31 اگست کے بجائے اب 31 دسمبر مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزارتِ تعلیم کی سفارش پر ایجوکیشن، ہیومن ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کونسل نے منظور کیا، جو ان تمام اسکولوں اور کنڈرگارٹن پر لاگو ہوگا جن کا تعلیمی سال اگست یا ستمبر میں شروع ہوتا ہے۔

نئے ضوابط کے مطابق پری کنڈرگارٹن کے لیے بچے کی عمر 31 دسمبر تک 3 سال، کنڈرگارٹن ون کے لیے 4 سال، کنڈرگارٹن ٹو کے لیے 5 سال اور گریڈ ون میں داخلے کے لیے 6 سال ہونا ضروری ہوگا۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ عمر کی حد برطانوی، فرانسیسی اور دیگر بین الاقوامی تعلیمی نظاموں کے مطابق رکھی گئی ہے تاکہ مختلف نصاب کے درمیان طلبہ کی منتقلی آسان بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ نئی پالیسی صرف نئے داخلوں پر لاگو ہوگی جبکہ پہلے سے زیرِ تعلیم بچوں پر وہی عمر کی شرائط برقرار رہیں گی جو ان کے داخلے کے وقت نافذ تھیں۔

اپریل میں تعلیمی سال شروع کرنے والے پاکستانی اسکولوں کے لیے داخلے کی آخری تاریخ بدستور 31 مارچ ہی رہے گی اور ان کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ حکام کے مطابق فیصلے سے قبل 39 ہزار سے زائد بچوں کے تعلیمی ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ کم عمر میں اسکول شروع کرنے سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی بلکہ بعض کیسز میں بہتر نتائج بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ نئی پالیسی کا مقصد بچوں کی تعلیمی تیاری، انصاف اور متحدہ عرب امارات کے تعلیمی نظام میں یکسانیت کو فروغ دینا ہے۔