یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آج پاکستان پہنچیں گے، اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان
Web Desk
25 December 2025
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران معزز مہمان کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کا یہ دورہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا، جب کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔
صدر متحدہ عرب امارات کے دورۂ پاکستان کے پیش نظر اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سیکرٹریٹ اور وفاقی دارالحکومت میں واقع تمام وفاقی ادارے آج بند رہیں گے۔
اعلان کے تحت سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی آج بند رہیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں بھی 26 دسمبر کو چھٹی ہوگی۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار نے بھی آج کی کاز لسٹ منسوخ کرتے ہوئے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تاہم کابینہ ڈویژن کے مطابق اسلام آباد کے اسپتال، بینک، ضروری سروسز کے دفاتر، میٹروپولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
30 July 2026
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
30 July 2026