سالِ نو کا تحفہ: متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کیلئے کم از کم تنخواہ میں بڑا اضافہ
Web Desk
30 December 2025
متحدہ عرب امارات نے سالِ نو کے موقع پر نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی ملازمین کے لیے تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے کم از کم اجرت کی نئی حد مقرر کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن (MOHRE) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ 6,000 درہم ہوگی۔
وزارت کے بیان کے مطابق یہ شرط شہری ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید یا ترمیم کی تمام درخواستوں پر لاگو ہوگی۔ کم از کم تنخواہ کا یہ اصول صرف دو سالہ ورک پرمٹس پر نافذ ہوگا، خواہ وہ نئے ہوں، تجدید کے مراحل میں ہوں یا ترمیم کے تحت جاری کیے جائیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی آجر شہری ورک پرمٹ کے لیے درخواست نہیں دے سکے گا اگر درج شدہ تنخواہ 6,000 درہم سے کم ہو۔ اگر کوئی آجر 30 جون 2026 تک تنخواہ درست نہیں کرتا تو یکم جولائی 2026 سے اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تادیبی اقدامات میں ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے جو اماراتی شہریوں کو مقررہ کم از کم تنخواہ سے کم ادائیگی کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جنوری 2025 سے اماراتیوں کی کم از کم تنخواہ 5,000 درہم مقرر کی گئی تھی۔ یہ نیا فیصلہ نجی شعبے میں اماراتی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور معیاری اجرت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ
18 October 2026
نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ
18 October 2026
اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا
18 October 2026
سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد
18 October 2026
مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد
18 October 2026
امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد
18 October 2026
مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا
18 October 2026
جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا
18 October 2026