یو اے ای نے پاکستان کے قرض واپسی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کردی
Web Desk
13 February 2026
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اہم مالی ریلیف دیتے ہوئے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی واپسی کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ رقم مختصر مدت کے لیے رول اوور کی گئی ہے اور اب 17 اپریل تک مؤخر رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یہ توسیع 6.5 فیصد شرح سود پر دی ہے، جو پاکستان کے لیے موجودہ مالی حالات میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ اس سے قبل قرض کی ایک ماہ کی توسیع ختم ہونے میں محض چار دن باقی تھے، جس کے باعث حکومتی سطح پر تشویش پائی جا رہی تھی۔
مالی ذرائع کے مطابق یہ توسیع پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان جاری تیسرے جائزہ مذاکرات کے تناظر میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت مکمل ہونے کے بعد پاکستان دوبارہ طویل مدتی رول اوور کے لیے متحدہ عرب امارات سے رابطہ کرے گا، جس سے متعلق اماراتی حکام کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوری میں بھی رقم کی میعاد ختم ہونے پر متحدہ عرب امارات نے ایک ماہ کی توسیع فراہم کی تھی۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کی ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جولائی 2026 میں واجب الادا ہوگی۔
معاشی ماہرین کے مطابق یہ عارضی سہولت زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں اعتماد کی فضا برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026