LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری میں کمی

Web Desk

18 February 2026

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات (UAE) کی پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری میں جنوری 2026ء کے دوران سالانہ بنیادوں پر 92 فیصد کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

جنوری 2026ء کے اعداد و شمار

  • UAE نے پاکستان میں صرف 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی براہِ راست سرمایہ کاری کی۔گزشتہ سال جنوری 2025ء میں UAE کی سرمایہ کاری 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔UAE کا پاکستان کی مجموعی براہِ راست سرمایہ کاری میں حصہ محض 8 فیصد رہ گیا۔

دیگر ممالک کی سرمایہ کاری

  • چین کی براہِ راست سرمایہ کاری 46 فیصد کم ہو کر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔ہانگ کانگ سے سرمایہ کاری سالانہ 38 فیصد کم ہو کر 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔برطانیہ کی براہِ راست سرمایہ کاری 67 فیصد کمی کے بعد 90 لاکھ ڈالر رہی۔کویت کی سرمایہ کاری میں 402 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچی۔

ماہرین کا مؤقف

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی، کاروباری اعتماد کی کمی اور قلیل مدتی اقتصادی پالیسیاں بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔