یو اے ای نے پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر دی
Web Desk
8 February 2026
اسلام آباد: سری لنکا کے بعد اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے بھارت کے خلاف 15 فروری کے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور کرکٹ کے بہترین مفاد میں دوبارہ فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔
خیال رہے کہ بنگلادیش نے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اپنی ٹیم کے لیے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔ احتجاجاً بنگلادیش نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس کے بعد آئی سی سی نے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا۔
بعد ازاں پاکستان نے آئی سی سی کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کا اعلان کیا، جس سے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچ گئی۔
متعلقہ عنوانات
پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان
15 October 2026
کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
15 October 2026
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
15 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
15 October 2026
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی
15 October 2026
گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر
15 October 2026