ایرانی حملوں کے بعد یو اے ای کا تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان
Web Desk
2 March 2026
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کے بعد تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں سفارتخانے کی بندش کے ساتھ سفیر اور سفارتی عملے کو بھی واپس بلایا جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے یو اے ای کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب امریکی سفارتخانہ ابوظبی نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خوراک، پانی اور ادویات کا ذخیرہ رکھیں۔ سفارتخانے کی جانب سے 2 سے 4 مارچ تک معمول کی قونصلر خدمات معطل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ن لیگ نئے صوبوں پر جلد فیصلہ کر کے اپنا مؤقف سامنے لائے گی: رانا ثنا اللہ
4 August 2026
حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
4 August 2026
اسحاق ڈار القدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن روانہ
4 August 2026
آبنائے ہرمز معاہدے کی راہ ہموار، ایران کی عمان سے مثبت مذاکرات کی تصدیق
4 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف 6 اور 7 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
4 August 2026
پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 7 ماہ میں 18 لاکھ سے زائد سمز بلاک
4 August 2026
روس میں کرپٹو کرنسی کے لیے جامع قانون منظور، صدر پوتن نے دستخط کر دیے
4 August 2026
فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
4 August 2026