LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فضل الرحمٰن جھکنے یا سرینڈر کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوا، معافی پروپیگنڈا کرنے والے مانگیں؛ مولانا فضل الرحمٰن 19 تا 23 جولائی شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ ایران کی عبوری معاہدے سے دستبرداری کی ذرا بھی پروا نہیں: ٹرمپ افغان طالبان سے شکوہ ہے کہ آپ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے نہیں روک رہے: حافظ نعیم ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط، ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی

فضائی حدود کی بندش کے بعد یو اے ای ایئرلائنز کی محدود پروازیں بحال

Web Desk

9 March 2026

علاقائی فضائی حدود میں جاری پابندیوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی بڑی ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشن سے متعلق اہم اپ ڈیٹس جاری کر دی ہیں۔ امارات، اتحاد ایئرویز، فلائی دبئی اور ایئر عربیہ کے مطابق سیکیورٹی اور آپریشنل صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد محدود پروازیں مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہیں۔

ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ پروازیں فی الحال محدود شیڈول کے تحت چلائی جا رہی ہیں اور صورتحال کے مطابق فلائٹ شیڈول میں مزید رد و بدل بھی ممکن ہے۔ امارات ایئرلائن کے مطابق فضائی حدود کی جزوی بحالی کے بعد کم شیڈول کے ساتھ پروازیں چلائی جا رہی ہیں، جبکہ دبئی کے راستے سفر کرنے والے ٹرانزٹ مسافروں کو صرف اسی صورت قبول کیا جائے گا جب ان کی اگلی کنیکٹنگ فلائٹ آپریٹ ہو رہی ہو۔

فلائی دبئی نے دبئی آنے اور جانے والی پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایئر عربیہ نے بھی متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی محدود پروازیں بحال کر دی ہیں۔ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی فلائٹ اسٹیٹس اور ای میل نوٹیفکیشنز ضرور چیک کریں اور جب تک ایئرلائن کی جانب سے براہِ راست اطلاع نہ ملے ایئرپورٹ جانے سے گریز کریں۔ایئرلائن حکام کے مطابق مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور فضائی حدود کی صورتحال کے مطابق پروازوں کی تعداد اور شیڈول میں مزید تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔