فیلڈ مارشل سے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشیا کپ جیتنے پر گرمجوشی سے مبارکباد
Web Desk
22 December 2025
چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے فخر قرار دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور متعلقہ حکام کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے ٹیم کے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور جرات مندی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کارنامہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں اور ان کی توانائی، صلاحیت اور کردار قومی ترقی اور عالمی سطح پر پاکستان کے مقام کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فیلڈ مارشل نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نظم و ضبط، ایمانداری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مختلف شعبوں میں ملک کا نام روشن کریں۔
اس موقع پر انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی اور حمایت ان کے لیے باعثِ مسرت اور مزید بہتر کارکردگی کی ترغیب ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ
13 October 2026
ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
13 October 2026
بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا
13 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
13 October 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
13 October 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026